ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / عالمی خبریں / این سی پی کے سینئر لیڈر اے ٹی پوار کا انتقال

این سی پی کے سینئر لیڈر اے ٹی پوار کا انتقال

Wed, 10 May 2017 21:33:54    S.O. News Service

ممبئی، 10/مئی(ایس او نیوز/آئی این ایس انڈیا)نیشنلسٹ کانگریس پارٹی(این سی پی) کے سینئر لیڈر اور مہاراشٹر کے سابق وزیر اجرن تلسی رام پوار کا آج یہاں طویل علالت  کے بعد انتقال ہو گیا۔این سی پی کے ذرائع نے بتایا کہ بامبے اسپتال میں ان کا علاج چل رہا تھا، جہاں آج انہوں نے آخری سانس لی، وہ 80سال کے تھے۔اجرن تلسی رام نے کئی سالوں تک ناسک ضلع میں درج فہرست قبائل کے لیے مخصوص حلقہ کالون کی نمائندگی کی تھی، حالانکہ 2014کے اسمبلی انتخابات میں ان کو شکست کا منہ دیکھنا پڑا تھا۔وہ 1999میں کانگریس- این سی پی کی ولاس راؤ دیشمکھ حکومت میں ریاست کے قبائلی فلاح و بہبود کے وزیر رہے۔این سی پی کے صدر شرد پوار آج بامبے اسپتال پہنچ کر آنجہانی لیڈر کو خراج عقیدت پیش کیا۔ذرائع نے بتایا کہ آنجہانی لیڈر کے جسد خاکی کو کل آخری رسوم کی ادائیگی ناسک لے جایا جائے گا۔
 


Share: